29-Mar-2022-تحریری مقابلہ
زمانے میں عادت یہ سب سے جدا ہے
دغا کھا کے کرتا کوئی جو وفا ہے
کرونا جسے ہم سمجھتے ہیں مہلک
کہ تذکیر کے واسطے یہ وبا ہے
مگن لوگ تھے سب سیہ کاریوں میں
گناہوں کی ان کے یہ اب اک سزا ہے
جدھر دیکھئے ہے تباہی تباہی
یہ انساں کہاں آج آکر کھڑا ہے
ہیں اعمال سارے سزاؤں کے قابل
مگر رحمتوں کا تری آسرا ہے
ہماری خطا بخش دے یا الٰہا
معافی کے قابل ہماری خطا ہے
دعا گو ہوں اظہر میں لوگوں کی خاطر
خدا کی محبت سے اب آسرا ہے
ابو نعمان اصلاحی
قلمی نام: اظہر اعظمی
asma saba khwaj
29-Mar-2022 04:37 PM
بہت خوب محترم
Reply